فیصلہ، انصاف پر مبنی ہے، سندھ میں زرداری کی کرپشن کے ریکارڈ انتہائی شرمناک ہیں، خرم شیر زمان

کراچی(رفیق آزاد) تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نےآصف زرداری کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ نیب کی اس کاررواٸی کے نتیجہ میں پاپا،پھپھو اور پپو کی جلد ملاقات اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ خرم شیر زمان نے یہ بات نیوزالرٹ سے بات چیت کرتے ہوٸے کہی۔انھوں نے کہا کہ زرداری دنیا کی سیاسی جماعت کے وہ واحد لیڈر ہیں جو اپنے وزرإ نامزد کرنے سے پہلے پرسنٹیج طے کرکے وزارت کا سودا کرتے تھے،جبکہ دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں کے سربراہ وزارت سے پہلے اپنے لوگوں کو ایمانداری اور عوامی خدمت کا درس دیتے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ان کے اپنے آدمی حسین حقانی نے انہیں مسڑ 10 پرسنیٹ کا نام دیا تھا جبکہ ان کے موجودہ حلیف شہباز شریف نے انہیں مسٹر 100 پرسینٹ قرار دیا تھا۔انہیوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری کی کرپشن کے ریکارڈ انتہائی شرمناک ہیں۔کاغذوں میں سڑکیں اور بڑے بڑے ترقیاتی کام ہو جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں ہوتا۔لاڑکانہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے جہاں 10 سال میں 90 ارب روپے کاغذوں میں خرچ ہو گئے لیکن عملی طور پر دھیلا بھی خرچ نہیں ہوا جس پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس بھی ریکاراد پر ہیں کہ ڈائین بھی 100 گھر چھوڑ کر ڈستی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی انہی حرکتوں کی وجہ سے اب ان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *