علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا تعزیتی پیغام

علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔
مرحوم نے ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ موثر آواز بلند کی ۔
ایم ڈبلیوایم علامہ عباس کمیلی کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک
علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا تعزیتی پیغام ہے ۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔مرحوم نے ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ موثر آواز بلند کی ۔ جعفریہ الائنس کا قیام ان کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے انتقال پر ملال پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ مرحوم نے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی، عالمی استکبارکی سازشوں اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی۔علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ خدا انہیں جوار آئمہ معصومین ؑمیں محشورفرمائے۔ان کے اہل خانہ اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ عباس کمیلی کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *