شہید مہتاب خان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

لکی مروت(غلام اکبر مروت سے )صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ایف سی جوان مہتاب خان کو اپنے آبائی گاؤں ممہ خیل سرائے نورنگ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا‘ شہیدایف سی جوان مہتاب خان بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں عیدسیکورٹی پرتعینات تھے کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی جوان مہتاب خان نے جام شہادت نوش کیا شہیداہلکارکوگذشتہ روزاپنے آبائی گاؤں ممہ خیل سرائےنورنگ لکی مروت میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیااس موقع پرپاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے شہیدکوسلامی دی نمازجنازہ میں پاک فوج  کے آفسران،عمائدین علاقہ اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *