کراچی: تفریحی مقامات پرلگائے گئے خطرناک جھولوں کی انسپکشن کیے بغیراین اوسی جاری 

کراچی(نیوزرپوٹر) عیدالفطرپرکراچی کے مختلف پارکس دیگرتفریحی مقامات پرلگائے گئے جھولوں کی انسپکشن کیے بغیراین اوسی جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،پا رکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم کے لیے عید الفطرسے قبل کراچی کے تمام تفریحی مقامات پرلگے خطرناک جھولوں کی انسپکشن کرنا لازمی تھا۔عید الفطرکے موقع پر عید تہوارکی خوشیاں مناتے ہوئےکراچی کے شہریوں کوتفریحی مقامات کا رخ کرنےسے پہلے اپنی مدد آپ احتیاطی تدابیراختیارکرنا ہونگی۔ حکومت سندھ کی جانب سے عید منانے کے لیے ساحلی پٹی اورحب ڈیم کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظرگہرے سمندراورگہرے پانی میں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے تاہم دوسری طرف اس عید پربھی کراچی کے مختلف پارکس اورتفریحی مقامات پرنصب کیے گئے جھولوں کی عید سے قبل انسپیکشن نہیں کی گئی ہے عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے شہرکے مختلف پارکس میں نصب خطرناک جھولوں کی انسپکشن لازمی امرتھا تاکہ عوام کے جا ن و ما ل کی حفا ظت کو یقینی بنایا جائے مگرپا رکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی انتظامیہ کی طرف سے انسپکشن کیے بغیرکے ایم سی دیگرمتعلقہ اداروں نے پارک انتظامیہ کو این اوسی جاری کرکے عوام کوبے یارومدد گاراورپارکس انتظامیہ کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے۔واضح رہے کہ

کراچی کے مختلف پارکس میں نصب جھولوں کے حادثات میں قیمتی جانی ومالی نقصانات کے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگراس کے باوجود خطرناک جھولوں کی انسپکشن کیے بغیردفتری کارروائی کرکے این اوسی جاری کردیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *