*شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا*

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج شام ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا جس میں محکمہ موسمیات کے افسران، ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوں گے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی جائزہ لینے کے بعد شوال کے چاند کا اعلان کرے گی..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *