ایک سگریٹ زندگی کے 5 منٹ کم کرتی ہے

آج دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جا رہا ہے۔

آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ہے جس کا مقصد ایسی مہم چلانا ہے جس سے لوگ سگریٹ نوشی ترک کر دیں لیکن تمام تر اقدامات کے باوجود دنیا میں سگریٹ پینے والے افراد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر 6 سیکنڈ کے بعد ایک سگریٹ نوش کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

2018 میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تمباکو نوشی سے 70 لاکھ سے زیادہ اموات ہوتی ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو سگریٹ نوشی تو نہیں کرتے لیکن دھواں ان کے اندر بھی اترتا ہے۔

براہ راست تمباکو نوشی کا استعمال کرنے سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *