پانی کی قلت پر اپوزیشن کا ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج

کراچی ( رپورٹ : رفیق آزاد) کراچی میں پانی کی قلت پر اپوزیشن کا ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج، تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیربلدیات سعید غنی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔خرم شیرزمان کہتے ہیں، واٹر بورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ اس کا آڈٹ کرایا جائے،تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کا کراچی میں پانی کی قلت پر ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔وزیربلدیات سعید غنی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کا مقصد کے فور منصوبہ مکمل نہیں کرن بلکہ پیسے بڑھانا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ۔اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو اگلے مرحلے میں وزیر بلدیات سعید غنی کے دفتر اور بلاول ہاوس کے سامنے احتجاج ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *