پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد انتقال کر گئے ۔

لاہور(نیوزرپورٹ) پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے ۔نیاز احمد کافی عرصے سے علیل تھے جس کے باعث وہ میوزک انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق پیر کے روز موسیقار نیاز احمدکو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم منگل کی دوپہر کو وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے زریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *