عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپوٹ) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *