ریلوے کا عید پر اضافی رش کے باعث 5 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

 عیداسپیشل ٹرینوں کی بکنگ 29 مئی سےشروع, ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکتےہیں

 کراچی(ویب ڈیسک پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے 2 جون صبح 10 بجکر 45 منٹ پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی اور چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق عیداسپیشل ٹرینوں کی بکنگ 29 مئی سےشروع ہوجائے گی، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *