یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہہ،ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا،

کراچی ( رپورٹ رفیق آزاد) ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی یوم شہادت علی انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا،سب سے بڑا جلوس کراچی کے نشتر پارک سے برآمد ہوا،عزاداران علی روایتی انداز سے نمائیش چورنگی سے ہوتے ہوئےامام بارگاہ علی رضا پہنچے،جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی،جلوس ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک صدر،ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا،جلوس اپنی منزل کی جانب گامزن ہے،جلوس کے چارون اطراف سخت سیکیورٹی حصار موجود ہے،بلند عمارتوں پر پولیس کے شارپ شوٹرز تعینات کئے گئے ہیں،جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی گزر گاہوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے،ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی ہورہی ہے،بوتراب اسکاوٹس سخت چیکنگ کے بعد جلوس میں شریک ہونے دے رہے ہیں،جلوس کے راستےمیں آنے والی تمام دکانوں کو سیل کیا گیا ہے،جبکہ اطراف کی سرکوں اور گلیوں کو کنٹینئر لگاکر بند کیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز سمیت سیکیورٹی پر مامور پانچ ہزار اہلکار سخت گرمی اور روزے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔۔جبکہ ٹھٹھہ میں بھی حضرت علی کی شہادت کے حوالے سے جلوس شیرازی امام بارگاہ سے برآمد ہوا ہے جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا،جامشورو ضلع میں چودہ مجالس اور دس ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جنکی سیکیورتی پر چودہ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،،،جبکہ دیگر اضلاع سکھر،میرپور خاص،شکار پور،نوشہرو فیروز میں بھی ماتمی جلوس رویتی انداز سے اپنی منازل کی جانب گامزن ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *