وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں اہم اجلاس

کراچی (رفیق آزاد)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سوشل پروٹیکشن اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حارث گذدر، چیئرپرسن پی اینڈ ڈع ناہید شاہ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، فنانس سیکریٹری نجم شاہ، سیکریٹری پی اینڈ ڈی شیرین ناریجو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پارٹی کے الیکشن منشور کی تکمیل کیلئے پروگرام شروع کیئے جائیں، انہوں نےکہا کہ ان پروگرامز کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے، سوشل پروٹیکشن کے حوالے سے پی اینڈ ڈی میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے، جس میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو زندگی بہتر کرنے کے اقدامات کیئے جائیں گے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان پروگرامز کے تحت کھاد خوراک کی غریب خاندان تک پہنچ، تعلیم، روزگار، خواتین کو اختیاراور دیگر اقدامات کیئے جائیں گے۔ صوبے کے عوام کی خدمت، انکی زندگیوں میں بہتری لانا پیپلز پارٹی کی اولیں ترجیح ہے۔ اجلاس میں اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کی کس طرح دیکھ بھال کی جائے پر غور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *