ایل ڈی اے سیلز سینٹر: مفت میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم

مشکل حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود غریب و نادار    مریضوں کی خدمت جاری ۔ رکھیں گے ، جنرل سیکریری ارشد انور

کراچی : لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد بڑا عظیم کام ہے ، ایل ڈی اے کسی بھی نیک کام کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، ہفتہ کے روز میڈیا ٹاؤن ہاکس بے کے قریب واقع ایل ڈی اے سیلز سینٹر میں منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، یہ میڈیکل کیمپ سرونگ ہینڈز نے کراچی یونین آف جرنلسٹس، اینگرو فاوؑنڈیشن، نیشنل بینک کے اشتراک سے لگایا تھا اور اس کی سرپرستی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کر رہی تھی، اس کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اس کے علاؤہ سینکڑوں خاندانوں کے لیے رمضان راشن پیک اور عید کے لیے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے، ڈی جی ، ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی توجہ دے کے علاقے کے غریب افراد کی مدد کی جا سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسکیم 42 سمیت تمام اسکیموں کی جلد ڈیولپمنٹ چاہتے ہیں تاکہ یہ علاقے جلد آباد ہوں، اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری احمد خان ملک نے کہا کہ اسکیم 42 ایک اہم رہائشی سوسائٹی بن رہی ہے، اسی اسکیم میں میڈیا ٹاؤن بھی ہے جہاں صحافیوں کے 1283 رہائشی یونٹس ہیں، میڈیا ٹاؤن میں مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور جلد یہ آباد ہو جائے گا، سرونگ ہینڈز کے سربراہ ڈاکٹر سکندر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ لگا کر اور راشن تقسیم کر کے معاشرے کے محروم طبقات کو بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کوشش جاری رہے گی اور عید کے بعد اس علاقے میں مزید میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کو میڈیکل کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، نیشنل بینک آف پاکستان کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو خوراک اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا یہ مشن جاری رہے گا اور عید کے بعد مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے، سرونگ ہینڈز کے جنرل سیکریٹری ارشد انور نے اس عزم کا اعاداہ کیا کے ہم مشکل حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود غریب و نادار مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ میڈیکل کیمپ میں ایل ڈی اے عملے، میڈیکل ٹیم، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس مثبت سرگرمی کو بہت سراہا

3 thoughts on “ایل ڈی اے سیلز سینٹر: مفت میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم

  • June 20, 2020 at 7:49 am
    Permalink

    An outstanding share! I’ve just forwarded this
    onto a co-worker who had been doing a little homework on this.
    And he actually ordered me lunch due to the fact that I found it for him…
    lol. So allow me to reword this…. Thanks for the meal!!
    But yeah, thanx for spending some time to talk about this subject here on your blog.

    Reply
  • June 25, 2020 at 3:03 am
    Permalink

    Thank you for the auspicious writeup. It in fact was a amusement account
    it. Glance complicated to more added agreeable from you!
    However, how can we keep in touch?

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *