پی آئی اے کا طلبا کو ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان

 کراچی (این اے) پی آئی اے انتظامیہ نے طلبا کے لیے اکانومی کلاس پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے طلبا کے لیے ڈومیسٹک فلائٹس کی ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت طلبا اندرون ملک پروازوں پر رعایتی ٹکٹس حاصل کرسکیں گے۔

طلبا کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کے اعلان کا فوری طور پر اطلاق کیا جارہا ہے جس کے بعد طلبا براہ راست پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.