فنانس بل 2019-20 توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد( این اے) فنانس بل 2019-20 توثیق کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آج ہی فنانس بل 2019-20 پر دستخط کریں گے، جس کے بعد فنانس بل اور بجٹ پیر یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا۔