سندھ حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی ، طاہر ملک

یہاں کے لوگ 25 سالوں سے محکوم کی زندگی گزار رہے تھے اب تبدیلی ان کا مقدر ہے۔ طاہر ملک
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما  کی دیرینہ مسائل اور انکے حل کی یقین دہانی 

ستمبر 21, 2020

کراچی (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سب ڈویژن مومن آباد کا دورہ۔ دورے کے موقع پرمرکزی رہنما طاہر مللک کے ہمراہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شاہینہ شیخ، سردار شمعون، گل مولا اور دیگر موجود تھےطاہر ملک نے رہنماؤں کے ساتھ علاقے توحید کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کی ایک بہت بڑی تعداد نے پی ٹی آئی میں  شامل ہونے کا خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طاہر ملک کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد توحید کالونی یوسی 26 کے مسائل کو دیکھنا تھا، یہاں کے لوگ 25 سالوں سے محکوم کی زندگی گزار رہے تھے اب تبدیلی ان کا مقدر ہے۔ یہاں کے لوگوں کو پی ٹی آئی کی شکل میں روشنی کی کرن نظر آئی ہے۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ انصاف ہاوس میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی اور تمام لوگوں کو باقاعدہ پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ طاہر ملک نے عوام کی دیرینہ مسائل سنے اور انکے حل کی یقین دہانی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک ضلع  غربی کے سب ڈویژن مومن آباد میں توحید کالونی یوسی 26 کا دوراہ کر رہے ہیں

کروائی۔ کراچی کی سب سے بڑی کچی آبادی مسائل کا شکار ہے۔ طاہر ملک نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے پاس پینے کا پانی اور دیگر بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں۔ ٹینکر مافیا کا راج ہے فی سنگل ٹینکر 2000 سے 3000 روپیے میں دستیاب ہے۔ لائینوں میں پانی کئی مہینوں کے بعد آتا ہے وہ بھی گٹر کا پانی مکس ہو کر آتا ہے۔ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی۔ اگر سندھ حکومت سے صوبہ نہیں چلتا تو ہمیں دے دیں۔ سندھ کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ سب ڈویژن مومن آباد کے عوام سندھ حکومت سے سخت نالاں ہیں۔ یہاں کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ ڈسپینسری تو ہے مگر ڈاکٹر سمیت عملہ موجود نہیں ۔یہاں کی میڈیسن کہاں جارہی ہے ۔ ایسے بہت سےمسائل ہیں جو حل طلب ہیں جن پر توجہ نہیں دی جارہی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.