شہر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر گئی ہے،  طاہر ملک

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب فوری طور پر نوٹس لیں اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں, طاہر ملک
پانی کا وسیع ذخیرہ ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کی لائنوں میں پانی نہیں آتا, ٹینکر مافیا پانی مہنگے داموں بیچ رہے ہیں

ستمبر 25, 2020

کراچی (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سب ڈویژن مومن آباد کے مکینوں کو گیس پانی بجلی کی وجہ سے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سب ڈویژن میں نہ پانی کی سہولت ہے اور نہ ہی عوام کو بجلی اور گیس میسر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے توحید کالونی یوسی 26 سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس نے بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا شروع کر دیا۔ طاہر ملک نے کہا کہ پورے سب ڈویژن مومن آباد اور ملحقہ علاقوں خصوصا بجلی نگر ، مدینہ کالونی ، توحید کالونی ، رحیم شاہ کالونی ، اردو چوک ، صابری چوک ، رئیس امروہوی ، خلیل مارکیٹ ، سندھی محلہ ، بابا ولائیت علیشاہ کالونی میں غریب عوام اذیت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پانی کا وسیع ذخیرہ ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کی لائنوں میں پانی نہیں آتا۔ اگر پانی نہیں تو پھر ٹینکر مافیا پانی کہاں سے خرید کر مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔

طاہر ملک نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اس گرمی میں بےحال کر کے رکھا ہوا ہے طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سب ڈویژن مومن آباد کے مکینوں پر کے الیکٹرک نے زندگی تنگ کی ہوئی ہے اور کوئی کے الیکٹرک سے جواب طلب کرنے والا نہیں۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا شروع کر دیا اور دن بھر کئی علاقوں میں گیس اور بجلی کا نہ ہونا غریب لوگوں کے لیے قیامت سے کم نہیں۔ دیہاڑی دار طبقہ جس کے گھر میں گیس نہیں ہو گی کیا وہ مہنگے داموں ہوٹل سے روٹی خرید کر اپنے بچوں کو کھلا سکتا ہے؟

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب فوری طور پر نوٹس لیں اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔توحید کالونی یوسی 26 سے ملاقات کرنے والے کارکنان میں حشمت خان ،عارف حسین ,انور حسین ،محمد اقبال ،سلیم احمد عطاری اور دیگر شامل تھے اس موقع پر طاہر ملک نے آئے ہوئے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور آپس میں نظم وضبط برقرار رکھنے کی تلقین کی ۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ
03232121127

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *