پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما طاہر ملک کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

شجر کاری مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے

ستمبر 22, 2020

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما طاہر ملک کی جانب سے نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں علاقائی عہدیداران سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس موقع پر طاہر ملک کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی میں درخت اور سبزہ بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما شاہینہ شیخ، گل مولا اور دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی شہر میں آلودگی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیرا عظم عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شجر کاری ہماری آنے والی نسلوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ آب و ہوا کے آلودگی سے پاک ہو نے سے شہری مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

شہری اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کریں اور شہریوں کو ایک پرسکون اور شفاف ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کراچی دنیا کا چھٹا بڑا شہر ہے، یہاں کے حالات پر دنیا کی نظر رہتی ہے۔ اگر ہم اپنے شہر کی ترقی پر توجہ دیں گے تو دنیا میں ہمارے ملک کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کراچی کے شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی شہر کی صفائی ستھرائی میں اتنی ہی ذمہ داری بنتی ہے، لہذا ہر شہری اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے آس پاس علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور شجرکاری کریں۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے سرسید تھانے میں بھی پودے لگائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *