پیپلز پارٹی کی کرپشن کی وجہ سے سندھ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،طاہر ملک

سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے لئے سندھ حکومت نے ریلیف فنڈ قائم کر کے کرپشن کا نیا بہانہ تلاش کیا ہے، طاہر ملک
پیپلز پارٹی نے 12 سال میں شہر میں صرف کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتی، رہنما پی ٹی آئی

ستمبر 18, 2020

کراچی : (پی سی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخی کرپشن کی وجہ سے سندھ مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑاہے۔پیپلز پارٹی کراچی کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عروس البلاد کراچی کی حالت زار پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

شہر میں جابجا گندگی کے ڈھیر اور ٹوٹی سڑکیں اس شہر کے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی سنا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی نے 12 سال میں شہر میں صرف کرپشن کی ہے۔اور ملک کے معاشی حب کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سندھ حکومت سوائے لوٹ کھسوٹ کرنے کے کچھ بھی نہیں کر سکتی۔

پہلے میئر کراچی کو وسائل فراہم نہ کر کے بے اختیار کیا اور اب ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھی اختیارات نہیں دیئے ہیں۔پہلے آصف زرداری نے بھٹو کے نام پر کرپشن کی اور اب بلاول زرداری نے سندھ کو لوٹنے کا مشن شروع کردیا ہے۔طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے نئے نئے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہے۔

جس شہباز شریف نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی آج بلاول اسی شہباز شریف کے خیر خواہ بنے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی منافقانہ طرز سیاست کو سندھ کے عوام ٹھکرا چکے ہیں۔ اب پیپلز پارٹی کو سندھ سے مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *