وزیراعلیٰ سندھ کا پی آئی اے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مئی 22،  2020

کراچی (محمد علی آزاد) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی آئی اے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ  نے جائے وقوع کا  معائنہ کیا ۔ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے حوالے سے  وزیر اعلیْ کو بریف کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کہا کہ حادثے میں جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

وزیراعلیٰ  نے تمام اسپتالوں کو الرٹ رہنے حکم جاری کر دیا ہے۔   انہوں نے کہاکہ اگر زخمیوں کی بروقت طبی امداد مل جائے تو جانی نقصان پر کم  ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو علاقے میں رش نہ کرنے کی  ہدایت کی ہے۔  انہونے کہا کہ عوام کی رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ حادثے کے باعث  علاقے کے گھروں کو بھی نقصان  ہوا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ گھروں کے مکینوں کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے روزے کے باوجود امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایمبولینس سروس اور انکے عملے کی خدمت بھی قابل تعریف ہے۔

زندگی کا معجزہ اور موت

حادثہ میں بچ جانے والے خوش نصیب

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *