ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان

لاہور ( این اے) ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی) انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمین بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔

گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کی حامی بھری ہے تاہم ٹیم کے دورہ پاکستان کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کسی بھی قسم کا وعدہ کرنے سے قبل اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس حاصل کرنے کا منتظر ہے اور اس  حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں رواں ماہ پاکستان آیا تھا جنہوں نے واپس جا کر مثبت رپورٹ پیش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *