پاکستانیوں کے اکاؤنٹس معطل ہونے کا معاملہ فیس بک، ٹوئٹر کے سامنے اٹھائیں گے

اسلام آباد(نیوزالرٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکام نے فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

Asif Ghafoor
@peaceforchange

Pakistan authorities have taken up case with Twitter & Facebook against suspending Pakistani accounts for posting in support of Kashmir. Indian staff at their regional Headquarters is the reason. Please post in reply suspended accounts that you know.

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے علاقائی ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والا بھارتی عملہ ان اکاؤنٹس کے معطل ہونے کی وجہ ہے۔

انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ اگر وہ معطل ہونے والے اکاؤنٹس سے آگاہ ہیں تو پوسٹ میں رپلائی کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکایت سامنے آرہی ہے کہ جب وہ کشمیر کے حق میں کچھ پوسٹ کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ معطل کردیے جاتے ہیں۔

اب تک فیس بک اور ٹوئٹر کی جانب سے متعدد اکاؤنٹ کو معطل کیا جاچکا ہے جبکہ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ آج دن بھر چلتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *