کانگریس نے مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کیاجلاس کومودی کی سفارتی ناکامی قراردیدیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کشمیر کے بارے میں بند کمرے کے اجلاس کا انعقاد بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کی بہت بڑی سفارتی اور سٹرٹیجک ناکامی ہے ۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک مانو نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل کا کشمیر پر بند کمرے کا اجلاس پورے بھارت کیلئے انتہائی باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر ہونے والی پیشرفت سے ہم انتہائی حیران اور پریشان ہیں۔

ابھیشیک مانو نے کہا کہ یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ کئی عشروں کے بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کی گونج سنائی دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *