ہوشیار: درآمدی سامان کی دستاویزات تیار رکھیں، جانچ پڑتال ہوگی

اسلام آباد (این اے)  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور کسٹمز کی مشترکہ خصوصی ٹیمیں شہروں میں قائم اہم تجارتی مراکز پہ موجود درآمدی سامان سے متعلق دستاویزات کی  جانچ پڑتال کریں گی۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔

ذرائع نے ایف بی آر حکام کے حوالے سے بتایا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت دکاندار حضرات سے درآمدی کاغذات طلب کیے جا سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے اور درآمدی اشیا کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2019 سے ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیں تمام بڑے شہروں کے اہم تجارتی مراکز کا دورہ کریں گی اوردرآمدی دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں گی۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ دکانداروں کی جانب سے صارفین کو فروخت کی جانے والی درآمدی اشیا کی تصدیق کے لیے فروخت کنندہ سے درآمدی دستاویزات طلب کر سکتا ہے۔

اس ضمن میں چیئرمین کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر دکاندار طلب کیے جانے پر درآمدی دستاویزات فراہم نہ کرسکے تو اسے مہلت دی جائے گی کہ وہ مقررہ مدت میں دستاویزات فراہم کردے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجروں کو اگر خصوصی ٹیموں کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر ایف بی آر کی ہیلپ لائن پہ درج کراسکتے ہیں اور یا ای میل کرسکتے ہیں۔

 ایف بی آر کی ہیلپ لائن کا نمبر 772-772-111 ہے جب کہ ای میل ایڈریس Helpline@fbr.gov.pk ہے۔

One thought on “ہوشیار: درآمدی سامان کی دستاویزات تیار رکھیں، جانچ پڑتال ہوگی

  • August 11, 2020 at 1:09 am
    Permalink

    Hello would you mind stating which blog platform you’re working
    with? I’m looking to start my own blog soon but I’m having
    a hard time choosing between BlogEngine/Wordpress/B2evolution and Drupal.

    The reason I ask is because your design and style
    seems different then most blogs and I’m looking for something completely
    unique. P.S Sorry for being off-topic but I
    had to ask!

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *