آصف غفور نے اپنی ڈی پی سیاہ کرلی

راولپنڈی (این اے) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف  غفور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہوئے یومِ سیاہ کی مناسبت سے اپنی ڈی پی سیاہ کرلی

بھارت کے یومِ آزادی کے آغاز کے ساتھ ہی آصف غفور کے  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر بھی سیاہ کردی گئی۔

تصویر انہوں نے پندرہ اگست یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جاری کی اور لکھا کہ پاکستان بھر میں 15اگست یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 1947سے مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے جبکہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *