حجاج کی واپسی ہفتہ سے شروع ہوگی

اسلام آ باد (این اے) پاکستانی حجاج کی واپسی کا آپریشن 17اگست سے شروع ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد سلیم نے بتا یا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پا کستانی حجاج کی واپسی کا عمل سترہ اگست سے شروع ہوگا۔ سترہ اگست کو چھ حج پروازیں جدہ سے اسلام آ باد ، لاہور ، کراچی ، پشاور ، ملتان اور فیصل آ باد آئیں گی ۔ اسلام آ باد ایئر پورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور دائود بریچ حاجیوں کا ا ستقبال کریں گے۔18اگست کو ایک پرواز آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *