بھارت کو خوف، ایک اور کشمیری رہنما گرفتار

دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے دہلی ائر پورٹ سے ایک اور کشمیری رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت انتہائی خوف کا شکار ہے، کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ کے بعد کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارت نے کشمیری رہنما شاہ فیصل کو بیرون ملک روانہ ہونے سے قبل دہلی ائر پورٹ سے گرفتار کیا۔

بھارت نے شاہ فیصل کو گرفتار کر کے سرینگر میں نظر بند کر دیا۔ وہ استنبول روانہ ہونے کے لیے دہلی ائر پورٹ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ شاہ فیصل نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کو ریاست میں مین اسٹریم کی سیاست کا خاتمہ بتایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *