بھارت نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد  (این اے) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کشمیر کا سفیر بن کر اس مسئلہ کو دنیا میں مزید اجاگر کروں گا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے دن میں اور مشکل ترین وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، ہماری ہندوستان کے ساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہندوستان کے خلاف ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیاجب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال  حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا نظریہ ختم ہونے سے ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے، مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا یہ کارڈ مودی کو بہت بھاری پڑے گا اور جب مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھے گا تو پھر ہمیں جو پتہ چلے گا، اس کا بڑا خوف ہے۔ جب کہ جولوگ دو قومی نظریہ کے خلاف تھے، آج کہتے ہیں قائداعظم ٹھیک کہتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اپنے اقدام سے نظر ہٹانے کیلیے آزادکشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے لیکن پاکستانی فوج کو پتا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں، جو آپ کریں گے ہم آخر تک جائیں گے،  پاکستانی فوج تیار ہے، قوم تیار ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی، آزادی کے لیے جنگ میں شہداء کا مرتبہ پیغمبروں کے بعد ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نہرو کے کشمیریوں سے کیےگئے وعدے نظر انداز کردیے گئے، مودی نے اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف پھینک دی ہیں، یہ لوگ سپریم کورٹ اور کشمیر کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف گئے تاہم مودی کے آخری کارڈ کے بعد کشمیراب آذادی کی طرف جائے گا جب کہ ہم دنیا کو بار بار پیغام دے رہے ہیں اگر جنگ ہوئی تو دنیا ذمہ دار ہوگی۔

3 thoughts on “بھارت نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم

  • June 20, 2020 at 3:07 am
    Permalink

    Fantastic beat ! I would like to apprentice while you amend your site, how can i subscribe
    for a blog site? The account helped me a acceptable deal.
    I had been tiny bit acquainted of this your broadcast offered
    bright clear idea

    Reply
  • June 22, 2020 at 7:36 pm
    Permalink

    I loved as much as you will receive carried out right here.
    The sketch is tasteful, your authored material
    stylish. nonetheless, you command get got an nervousness over that you wish be delivering the following.
    unwell unquestionably come further formerly again since exactly the same nearly a lot often inside case you
    shield this increase.

    Reply
  • June 25, 2020 at 5:31 am
    Permalink

    Fine way of describing, and nice article to take facts concerning my presentation subject matter,
    which i am going to present in institution of higher education.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *