منی پور،آسام کے علیحدگی پسندوں کا مقبوضہ کشمیر کے الحاق کی کوششوں پر بھارت کے یوم آزاد ی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

آسام(ویب ڈیسک) بھارت میں منی پور اور آسام کے علیحدگی پسند گروپوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کے طور پر بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان گروپوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل370 کا خاتمہ اور جموں و کشمیر کو دو یونین علاقوں میں بدلنا جمہوریت کی تذلیل ہے۔ گروپوں نے ایک بیان میں کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور جموں و کشمیر کی حیثیت وہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر بدلنے سے بھارت کی ہٹ دھرمی ظاہر ہوتی ہے جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے نو آبادیاتی نظام سے آزادی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آپ کو بھارت سے بچا سے سکتے ہیں۔دونوں گروپوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے بھارت کا سیاسی کنٹرول حاصل کرنے سے ہندوآئزیشن کا عمل تیزی سے بڑھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *