کراچی میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق

کراچی (این آے) شہر قائد میں گزشتہ رات سے ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش نے شہر قائد میں نظام زندگی درہم برہم کردیا جب کہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور شہر کا برا حال ہے، کئی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 روزہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

اورنگی ٹاؤن کے بیشتر علاقے زیر آب آنے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامناہے جب کہ شہریوں نے پاک فوج سے مدد کا مطالبہ کیا ہے، منظور کالونی میں بھی نالا اوور فلو ہونے کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ گجر نالے کا پانی ایف سی ایریا کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *