مقبوضہ کشمیرپر چین نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کی، شاہ محمود

بیجنگ (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں اپنے ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر  مذاکرات بھی ہوئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سےانکی اڑھائی گھنٹے پر مشتمل ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصروفیات اور شارٹ نوٹس کے باوجود وہ یہ نشست ، صدر شی کے حکم پر کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی نوعیت مختلف ہے اور ہمارا ریسپانس لیول بھی مختلف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج جب انہوں  نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات چینی وزیر خارجہ کے سامنے رکھے تو چینی وزیر خارجہ  نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے جو ابھی ان کی طرف سے پریس ریلیز کی شکل میں سامنے آ جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ چین نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا با اعتماد دوست ہے یہ دوستی آج بھی لازوال ہے اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے موقف کی مکمل تائید کی، انہوں نے اتفاق کیا کہ بھارت یہ اقدام یکطرفہ ہیں۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ ان اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سٹیٹس اور ہیئت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتفاق کیا کہ ان بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے اور اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔ میں نے انہیں آگاہ کیا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وہاں ظلم و بربریت کا دور شروع ہو سکتا ہے جس سے مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے اور اس کا ردعمل بھی سامنے آ سکتا ہےاور اس ردعمل کو آڑ بنا کر کوئی پلوامہ جیسی حرکت دوبارہ کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو سیکورٹی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے چین اس کی مکمل حمایت کریگا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون رکھے گاہماری وزارتیں اور مشنز آپس میں روابط جاری رکھیں گے تاکہ ہماری اپروچ اور حکمت عملی مشترکہ ہو اور ہم یکسوئی سے آگے بڑھ سکیں۔

11 thoughts on “مقبوضہ کشمیرپر چین نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کی، شاہ محمود

  • June 23, 2020 at 5:56 am
    Permalink

    There is definately a great deal to know about this subject.
    I really like all of the points you’ve made.

    Reply
  • June 24, 2020 at 9:48 pm
    Permalink

    Oh my goodness! Impressive article dude!
    Thanks, However I am encountering issues with your RSS.
    I don’t understand why I am unable to subscribe to it.

    Reply
  • June 27, 2020 at 10:09 am
    Permalink

    Excellent post however I was wanting to know if you could write a litte more on this
    subject? I’d be very grateful if you could elaborate a little bit further.
    Appreciate it!

    Reply
  • June 28, 2020 at 1:35 am
    Permalink

    We are a group of volunteers and opening a new scheme in our community.

    Your site provided us with valuable info to work on. You’ve
    done an impressive job and our entire community will be grateful to you.

    Reply
  • July 18, 2020 at 4:58 am
    Permalink

    Hi i am kavin, its my first time to commenting anyplace, when i read this post i thought i could also create comment due
    to this brilliant piece of writing.

    Reply
  • July 18, 2020 at 5:19 am
    Permalink

    Hey I know this is off topic but I was wondering if you knew
    of any widgets I could add to my blog that automatically tweet my newest
    twitter updates. I’ve been looking for a plug-in like this for quite some
    time and was hoping maybe you would have some experience
    with something like this. Please let me know if you run into anything.
    I truly enjoy reading your blog and I look forward to your new updates.

    Reply
  • July 27, 2020 at 5:29 pm
    Permalink

    Your means of explaining all in this post is genuinely fastidious, all can without difficulty know it,
    Thanks a lot.

    Reply
  • July 30, 2020 at 6:46 pm
    Permalink

    You can certainly see your enthusiasm within the article you write.
    The sector hopes for more passionate writers like you who aren’t
    afraid to mention how they believe. All the time follow your heart.
    adreamoftrains best hosting

    Reply
  • August 5, 2020 at 7:43 pm
    Permalink

    Hello there, You’ve done an excellent job. I will definitely digg it
    and personally recommend to my friends. I am sure they will be benefited from this website.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *