ملالہ یوسفزئی کشمیریوں کے حق کیلئے میدان میں آگئیں

اسلام آباد (این اے) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے لیے آوازِ حق بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات دہائیوں پرانا مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے امید ظاہر کی کہ جنوبی ایشیا کے ممالک، عالمی برادری اور متعلقہ اتھارٹی کشمیریوں کی تکالیف اور مشکلات کا ازالہ کرے گی۔

اپنے پیغام میں ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں ہمیں انسانی حقوق کا دفاع کرنا چاہیے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

Malala

@Malala

The people of Kashmir have lived in conflict since I was a child, since my mother and father were children, since my grandparents were young.

View image on TwitterView image on Twitter

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کے دردناک سفر کے بارے میں ملالہ کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کے ساتھ یہ ظلم و ستم ہوتے دیکھ رہی ہوں، میرے والدین نے بھی اپنے بچپن سے  کشمیری عوام اس حال میں زندگی بسر کرتے دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست 2019 کو بھارتی ایوان زیریں یعنی لوک سبھا نے کشمیر کی علیحدہ حیثیت ختم کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *