پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردے، فواد

 اسلام آباد(این اے) وفاقی وزیر فواد چودھری نے تجویز دی ہے کہ پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہاکہ جب ہندوستان ہم سے بات نہیں کرنا چاہتا تو اُن کے سفیر صاحب یہاں کیا کررہے ہیں، ہمیں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل جب وزیراعظم نے بھارت پر حملے کی بات کی تو بلاول بھٹو کو کہنا چاہیے تھا کہ قدم بڑھاؤ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن یہ تاثر بھی نہیں جانا چاہئے کہ ہم لڑنے سے بھاگ رہے ہیں، لڑنے کا موقع آیا تو پاکستان کا ہربچہ اپنی جان، اپنا خون ہتھیلی پر رکھ کر لڑے گا، جنگ ہوئی تو ساری دنیا اس کی حدت محسوس کرے گی، کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *