بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد (این اے) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 9 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمی کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا،

نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *