امریکی نائب معاون وزیر ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (این اے) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں وہ دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایلس ویلز کراچی کا بھی دورہ کریں گی۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت میں گزشتہ روز راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

بل کی منظوری کے بعد کشمیر کو بھارتی آئین میں حامل خصوصی حیثیت کا 70 سال بعد خاتمہ کا آغاز ہو گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ ڈالے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *