بھارت چاہتا ہے یاسین ملک کو قتل کر دیا جائے، مشعال ملک

اسلام آباد (این اے) بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یاسین ملک کو 14 ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا یاسین ملک پر جیل کے اندر تشدد ہورہا ہے، نہ انھیں کھانا دیا جارہا ہے اور نہ کسی کو ان سے ملنے کی اجادت دی جارہی ہے۔

ہندوستان کی حکومت چاہتی ہے کہ یاسین ملک کو قتل کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، وادی میں خوف کی فضا قائم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *