حکومت نے پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے مہنگا کردیا

اسلام آباد (این اے) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگائی کی چکی می  پسی عوام کو ایک اور تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *