پی آئی اے کا صارفین کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی (این اے) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ذریعے  سفر کرنے والے صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے رعائتی ٹکٹس متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو 12 اگست تک پاکستان سے عرب امارات کے سفر میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد، بزرگ شہریوں کے لئے سرپرائز ہولی ڈیز(تعطیلات) اسکیم کے تحت 10 فیصد اور اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی کرائے میں دس فیصد کمی فراہم کی جائے گی۔

جب کہ لندن سے سیالکوٹ کے لئے سفر کرنے والے صارفین کے لئے 24 ستمبر سےا 30 نومبر تک  10 فیصد تک رعایت میں کمی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *