صعدہ : اتحادی طیاروں نے حوثیوں کا آپریشنز روم تباہ کر دیا

 کتاف (ویب ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز صعدہ صوبے کے مشرقی ضلع کتاف میں ایران نواز باغی حوثی ملیشیا کے آپریشنز روم کو تباہ کر دیا۔

وادی “حضوان” میں اتحادی طیاروں کی اس کارروائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اتحادی طیاروں نے اسی ضلع میں وادی الفحلوین میں باغی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ملیشیا کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

اتحادی طیاروں کی جانب سے یہ کاری ضربیں تزویراتی اہمیت کی حامل وادی الفحلوین کے اطراف پہاڑی علاقے میں یمنی فوج کا کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد سامنے آئیں۔ یمنی فوج کتاف ضلع کے مرکز کی جانب بڑھ رہی ہے جو حوثیوں کے مرکزی گڑھ صعدہ صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

کتاف کے محاذ سے میڈیا سینٹر نے وڈیو کلپس جاری کیے ہیں جن میں اتحادی طیاروں کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں کو کامیاب اور درست طور پر نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *