حکومت کا دو سو ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این اے) وفاقی حکومت نے دو سو ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے آئندہ اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجراء کی سمری منظوری کے لئے پیش کی جائے گی ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آج سیکرٹری وفاقی وزارت خزانہ نوید کامران بلوچ کی زیرصدارت اجلاس میں سکوک بانڈزکے اجراء کے معاملے کو حتمی شکل دی گئی۔

آئندہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے  اجلاس میں سکوک بانڈزکے اجراء کی سمری پیش کی جائے گی ، منظوری کے بعد بانڈز کا اجراء کردیا جائے گا ۔

سکوک بانڈزکی رقم توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں پر خرچ کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ  پاور سیکٹر کے لئے حکومت پہلے بھی دوسو ارب روپے کے سکوک بانڈزجاری کر چکی ہے ۔

اس سے قبل حکومت نے پاکستان پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے  200 ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کرنے کا رواں سال فروری میں کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ گردشی قرض کو بتدریج ختم کرنے کے لیے اگلے 12 مہینے میں 600 ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ اسکوک بانڈز میں سرمایہ کاری کی معیاد 10 سال کے لیے ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *