کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی ( این اے) سندھ کے بعد برستے بادل کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ، شہر کے مختلف علاقوں آئی آئی چند ریگر روڈ، ناظم آباد، ملیر، حسن اسکوائر، نیپا  پرانی سبزی منڈی، لسبیلہ، گارڈن، ایم اے جناح روڈ،صدر اور جیل چورنگی و دیگر مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں آج میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور ژوب میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، اسلام آباد، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں رات گئے موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ ٹھٹھہ، تھرپارکر، عمرکوٹ، جیکب آباد، سیہون، ٹنڈوباگو، ٹنڈوالہ یار، بدین، پڈعیدن سمیت ساحلی پٹی پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ خضدار، گوجرہ اور چشتیاں میں بھی بارش ہوئی۔

مٹیاری میں طوفانی بارش کے باعث دو کاروں اور مسافر بس کی ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *