نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (این اے) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسقط کے راستے جدہ جانے والے مسافر سے 7 کلو 850 گرام براؤن شوگر (ہیروئن) برآمد ہوئی ہے۔ مسافر کے بیگ کو اسکینگ کے دوران مشکوک قرار دے کر چیک کیا گیا تو اس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر کا نام محمد عدنان ہے اور وہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے، ملزم کو برآمد ہیروئن سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *