سعودی سینما ٹکٹوں کی فروخت کے لحاظ سے مشرق وسطی میں تیسرے نمبر پر

ریاض(ویب ڈیسک) رواں سال 2019 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مشرق وسطی میں ٹکٹوں کی فروخت کے لحاظ سے سعودی سینما ہاؤسز تیسرے نمبر پر رہے۔
اب تک سعودی عرب کے تین بڑے شہروں ریاض، جدہ اور دمام میں 7 سینما ہاؤس قائم ہو چکے ہیں۔ سال 2019 کے اختتام تک 7 شہروں میں 27 سینما ہاؤسز کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔
دوسری جانب آڈیو ویژوئل میڈیا سے متعلق جنرل اتھارٹی نے چھوٹے شہروں میں سینما ہاؤس قائم کرنے کے خواہش مند سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اتھارٹی سے رابطہ کریں تا کہ سینما ہاؤس کا پرمٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں کارروائی کو آسان بناتے ہوئے اُن کی مدد کی جا سکے۔
اس سلسلے میں خواہش مند سرمایہ کاروں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے اتھارٹی نے ایک ای میل ایڈریس مختص کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *