افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادوں کا سراغ  مل گیا

کراچی (این اے) ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق شہر قائد میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔

ملا اختر منصور کے دو مختلف بینکوں میں دو اکاؤنٹس کا بھی سراغ مل گیا۔

ملا اختر منصور اور ان کے فرنٹ مین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے جس میں ان کے فرنٹ مین کا نام عمار ولد محمد یاسر بتایا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق ملا اختر منصور نے تمام جائیدادیں اپنے دو مختلف شناختی کارڈز پر خریدی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *