وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (این اے)  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دو پہر تین بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم دورہ امریکہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ادوار میں سربراہان مملکت کے بیرونی دوروں اور علاج پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی ایئر لائن( پی آئی اے) کے جہازوں کو انفرادی طور پر استعمال کرنے کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *