نینو سائینس و ٹیلنالوجی کے فروغ پر کام شروع

علامہ اقبل اوپن یونیورسٹی میں ملٹی ڈسپلنری ڈگری ہروگرام کا اجراء

اسلام آباد(نیوزالرٹ لائیو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نینوسائنس وٹیکنالوجی پر ریسرچ کے کام میں تیزی کا انکشاف ہواہے۔اس ضمن میں موجودہ وائس چانسلر نے متذکرہ شعبے کی ترقی وفروغ کے لیئے یونیورسٹی کی فزکس لیب کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےاورجدید وحساس ترین آلات سے لیس کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مطلوبہ خطیر رقم مختص کردی ہے۔اس کا انکشاف فزکس اینڈ ایمر جنگ سائینسزکے مو ضوع پربلائی گئی مجوزہ دوروزہ آٹھویں قومی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔یہ امرقابل ذکرہے کہ اوپن یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سماجی ومعاشی مسائل پر مبنی بامعنی ریسرچ کے فروغ اور نینو سائینس وٹیکنالوجیز فزکس کے شعبے میں ملٹی ڈسپلنری ڈگری پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔ دریں اثناءمجوزہ دوروزہ قومی کانفرنس میں امسال فزکس اسکالرز نینو سائینس وٹیکنالوجی پرمبنی اپنی تازہ ترین تحقیقی مقالےبھی پیش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *