عمران ٹرمپ ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہوں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کی سول قیادت سے ملاقات کے بعد عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی آج جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی تو اس میں پاک فوج کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرکہا ہے کہ واشنگٹن میں موجود چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی ہونے والی ملاقات کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہیں۔

COAS at Washington, DC. On 22 July 19, after the meeting at White House as part of Prime Minister’s delegation, COAS will visit Pentagon to interact with Acting Secretary  Defence Mr. Richard Spencer, CJCS Gen Joseph Dunford and Chief of Staff of US Army Gen Mark A Milley.

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چیف آف آرمی اسٹٓاف کی پینٹاگون کے دورے میں قائم مقام سیکریٹری دفاع رچرڈ اسپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزیف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سے ملاقات ہو گی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ کے دورے پر گئے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں بلکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے تو آئندہ دوحا میں ہونے والے مذاکرات سے کافی امیدیں بھی وابستہ کررکھی ہیں۔ اس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *