پیرپگارا کا آزاد امیدوار احمد علی مہر کی حمایت کا واضح اعلان

گھوٹکی (این اے) این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے آزاد امیدوار احمد علی مہر کی حمایت کا واضح اعلان کر دیا ہے۔

پیر پگارا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حر جماعت نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سردارمحمد بخش مہر کی حمایت نہیں کی ہے بلکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ احمد علی مہر کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر قبیلے نے اتفاق رائے سے طے کیا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر احمد علی مہر الیکشن لڑیں گے کیونکہ ضمنی انتخابات کے لیے پہلا حق مرحوم علی محمد مہر کے بیٹے کا تھا۔ سردار محمد بخش مہر کا نام ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار زیرغور نہیں تھا۔

سندھ کی روایت ہے کہ انتقال کر جانیوالے رہنما کے بیٹے کو انتخابی ٹکٹ دیا جاتا ہے لہٰذا سندھ کی روایات کا احترام کرتے ہوئے تمام برادریاں، حر جماعت اور سیاسی کارکنان آزاد امیدوار احمد علی مہر کو ووٹ دیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان بھی احمد علی مہر کو ووٹ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *