مولانا فضل الرحمان بھی نیب کی نظر میں آگئے

اسلام آباد (این اے) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کی نظر میں آگئے۔

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات بھی جمع کر لی ہیں تاہم ان کے خلاف تفتیش کا حتمی فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہو گا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کی منظوری کی صورت میں کیس نیب خیبرپختونخوا کو سپرد کیا جائے گا۔

وآضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نیب کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں تاہم تفتیش کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *