ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو قتل کر دیا گیا

کراچی (رفیق آزاد) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو قتل کر دیا گیا، واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں پیش آیا، لین دین کے معاملے پر دوستوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ کرکے مرید عباس اور ان کے دوست کو قتل کر دیا گیا۔
۔ پولیس کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ اینکر مرید عباس اور ان کے دوستوں کے مابین لین دین کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے باعث فائرنگ کی گئی جس سے اینکر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اینکر پرسن مرید عباس کو جسم پر کئی گولیاں لگیں اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ ان کے 2 دوست بھی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو قتل کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی، مرید عباس کا کچھ عرصے سے کاروباری معاملات پر تنازعہ چل رہا تھا، اسی باعث آج جھگڑا ہوا اور اس دوران مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ مرید عباس کی اہلیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عاطف زمان نامی ایک شخص نے ان کے شوہر کو فون کرکے بلایا تھا۔ عاطف زمان کا ٹائرز کا کاروبار تھا اور اس نے کئی لوگوں سے پیسے ادھار لے رکھے تھے۔ان کے شوہر اور عاطف زمان کے درمیان بھی لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ عاطف زمان نے ان کے شوہر سے 50 لاکھ روپے لیے تھے اور رمضان کے مہینے سے پیسے واپس دینے میں بہانے کر رہا تھا۔اسی معاملے کو لے کر آج عاطف زمان نے مرید عباس کو کال کرکے ملاقات کیلئے بلایا، اور پھر وہاں ان کے شوہر کو قتل کر دیا گیا۔ بعد ازاں عاطف زمان نے بھی گھر جا کر خود کو گولی مار لی۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ اینکر مرید عباس اور ان کے دوستوں پر لین دین کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے باعث فائرنگ کی گئی جس سے اینکر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا، وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

‏اینکر پرسن مرید عباس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم عاطف نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ مقتول مرید کی ملزم عاطف کیساتھ تصویر

سینٹرل میڈیا جرنسلٹ ایسوسی ایشن نے مرید عباس کے ساتھ پیش آنے والے اندھوناک سانحے کی شدید مزمت کرتی ہے،اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام بالا سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے،خدا وندتعالی مرید عباس اور انکے ساتھی دوست کو جوار رحمت میں جگہ عطاکرے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *